ریلوے نے مال گاڑیوں کے لئے مخصوص گلیارہ(ڈی ایف سی) بننے کے پہلے ہی دہلی
سے ممبئی کے درمیان نئے ایل ایچ بی ریک والی ایک نئی راجدھانی ایکسپرس
چلانے کا منصوبہ بنایا ہے جو دونوں شہروں کے درمیان کی دوری بارہ گھنٹے میں
طے
کرے گی۔ریلوے بورڈ کے ایک اعلی افسر کے مطابق نئی راجدھانی ایکسپرس کے ٹھہراو ایک یا دو ہی ہوں گے اور گاڑی میں دو انجن لگائے جائیں گے ۔ممبئی اور دہلی کے درمیان اس گاڑی کو صرف سورت یا وڈودرا یا دونوں جگہوں پر ٹھہراو دیا جاسکتا ہے۔